Saturday, January 25, 2020

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 56ہوگئی

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 56ہوگئی
چین میں پھیلنے والے انتہائی خطرناک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 56ہوگئی۔

توار کو جاری کئے گئے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھرمیں اس وائرس سے دوہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار یہ وائرس ووہان شہر کی سمندری غذاکی مارکیٹ میں گزشتہ برس پایا گیا تھا جس کے بعد پہلے پورے شہر میں پھیلا جس کے بعد یہ بیجنگ اور شنگھائی سے ہوتا ہوا امریکا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان ، آسٹریلیا ، فرانس اور کینیڈا تک پھیلتا چلا گیا۔

صرف ووہان شہر میں اس قاتل وائرس نے بیالیس لوگوں کی جان لے لی،سیکڑوں متاثرہ افرادکیلئے شہر میں تیرہ سو مریضوں کے لئے سات دن میں ایک نیا ہسپتال تعمیر کیاجارہاہے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کہاوائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور چین کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں انتہائی پریشان کن حالات پیدا ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے نئے قمری سال کی چھٹی پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا جس میں انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔اس موقع پر چینی صدر نے وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی اورقیمتی جانوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی تلقین کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38DOuSI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times