
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان اور کینیا کے مابین دوطرفہ تجارت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جائے گی، وزیرخارجہ معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے، وزیرخارجہ خطاب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔
پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی واقتصادی تعلقات پر گفتگو کریں گے، وزیرخارجہ سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، دورہ کینیا سے اہم پیشرفت ممکن ہے۔
حکمت عملی تبدیل کرتےہوئے افریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا ، وزیرخارجہ
خیال رہے کہ کینیا روانگی سے قبل وزیرخارجہ نے دورہ کینیا سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا ایک آزاد اور خودمختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہے، وزارت خارجہ نے معاشی سفارت کاری کو بطور اصول اپنایا ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی سفارت کاری کے تحت “انگیج افریقہ” کانفرنس منعقد کرائی، افریقہ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، ماضی میں افریقہ کی طرف وہ توجہ نہیں دے سکےجو دینی چاہیے تھی، حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے افریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38NMfMF
0 comments: