Monday, December 9, 2019

علی ظفر نے میشا شفیع کو کب اور کس کے گھر ہراس کیا؟ ساری کہانی عدالت کو بتادی

گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع
لاہور کی عدالت میں اداکارعلی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ کی سماعت ہوئی۔

گلوکارہ میشا شفیع نے کہاہے کہ پہلی دفعہ مجھے علی ظفر کے سسر کے گھر میں ہراساں کیاگیا میں اپنے شوہر کے ساتھ ادھرگئی تھی، میرے شوہر باہر دوستوں کے پاس ملنے کیلئے رک گئے میں اس وقت بہت پریشان اورحیران ہوکروہاں سے چلی گئی۔

لاہور کی عدالت میں اداکارعلی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ کی سماعت ہوئی، گلوکارہ میشا شفیع نے عدالت میں اداکار علی ظفر کے خلاف اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنی پہلی ٹویٹ کے پرنٹ آؤٹ عدالت میں دے دیے ہیں،گلوکارہ نے کہاکہ مجھے علی ظفر کی جانب سے متعدد بار جنسی ہراساں کیا گیا۔

علی ظفر نے پہلی دفعہ مجھے اپنے سسر کے گھر دعوت میں ہراساں کیا، میں اپنے شوہر کے ساتھ ادھرگئی تھی، میرے شوہر باہر دوستوں کے پاس ملنے کیلئے رک گئے، گھر میں دیوار کے ساتھ ایک اور دروازہ تھا، مدعی بھی ادھر کھڑا تھا ،میں ادھر مدعی سے ملی اور اس نے مجھے وہاں ہراساں کیا، میں اس وقت بہت پریشان اورحیران ہوکروہاں سے چلی گئی ۔

گلوکارہ میشاشفیع نے کہاکہ میں نے جب یہ بات ظاہر کی تو میں مجبور ہو چکی تھی، مجھے اس کے ساتھ بہت وقت تک کام کرناتھا تو میں برداشت نہیں کر سکتی تھی،میں نے باہر گراﺅنڈ میں اپنے شوہر کو بتایا اوروہ بہت حیران اور پریشان ہوئے میرے شوہر نے اندر جاکر بات کرناچاہی مگر میں نے منع کردیا میں ڈر گئی تھی میرے شوہر تربیت یافتہ باکسر ہیں، میں اس لئے بھی پریشان تھی کہ میرا اورمدعی کانام عوام میں کیساہے۔

گلوکارہ میشاشفیع نے کہاکہ میں اس پارٹی میں لیٹ نہیں تھی اگر کسی نے ایسا کہا تو یہ غلط ہے ،پہلے واقعے کے بعد میں نے یہ سب معاف کرنا اور بھول جانا چاہا، بچوں اورمیاں بیوی کے تعلق کے سبب علی ظفر کی بیوی کو نہیں بتانا چاہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38mq0hm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times