
صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران کہاکہ پیپلز پارٹی کرائے کے جتنے مرضی بندے لے آئیں فائدہ کوئی نہیں ہونا۔ آپ یہ کھربوں روپے غریب عوام پر لگا دیتے توبہت اچھا ہوتا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا بینظیربھٹو کی لاش کے پوسٹ مارٹم سے انکار کیوں کیاگیا؟، رحمان ملک بینظیربھٹو کے چیف سیکیورٹی آفیسر تھے، بینظیر پر حملے کے بعد وہ زرداری ہاؤس کیوں بھاگ گئے تھے؟، فیاض الحسن نے کہا بلاول آج ان سوالوں کے جواب اپنے پاپا سے مانگیں۔
فیاض الحسن نے مزید کہا کہ بلاول کے پاپا نے بھی نیب میں پیش نہ ہونے سے متعلق متکبرانہ بیان دیاتھا، لیکن انہیں پیش ہونا پڑا، بلاول بھٹو زرداری گروپ کے سی ای او ہیں انہیں بھی نیب میں پیش ہونا ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QmToft
0 comments: