Thursday, December 19, 2019

مشرف کو سزا انصاف کے اصولوں کے منافی، سابق فوجیوں کی تنظیم بھی میدان میں آگئی، بڑا فیصلہ

سابق فوجیوں کی تنظیم بھی میدان میں آگئی
سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین نے پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کے فیصلے کی سختی سے مخالفت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق فوجیوں کی تنظیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرف کو سزا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پرویز مشرف کو سزا سنانے سے متعلق چیف جسٹس کا بیان چند روز قبل ہی سامنے آگیا تھا، سزا جلد بازی کا مظہر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی روح کے برخلاف جلدبازی میں سزا کا مقصد پاور آف جسٹس سسٹم کا حصول ہے، موجودہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر بھی عدلیہ کی جانب سے یہی رویہ اختیار کیا گیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان فیصلوں کو نہ صرف تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنےوالے سابقہ فوجیوں بلکہ سوسائٹی کے بڑے حلقے میں خطرے کی گھنٹی کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

 


from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rbL9u4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times