Friday, December 6, 2019

توانائی سیکٹر کیلئے مزید فنڈز کی فراہمی

توانائی اصلاحات کیلئے فنڈز کی فراہمی
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو توانائی سیکٹر میں اصلاحات کیلئے مزید 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے توانائی سیکٹر کیلئے تیس کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی، اے ڈی بی کی جانب سے یہ رقم توانائی سیکٹرریفارمز کے لئے دی جائے گی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاور سپلائی چین میں رقم کی قلت سرکلرڈیٹ کی شکل اختیار کر جاتی ہے، گردشی قرضوں کاحجم دس ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، یہ توانائی سیکٹر کیلئےسب سےبڑا مسئلہ ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا سرکلرڈیٹ کے خاتمے کیلئے پروگرام اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ہے اور اصلاحاتی پروگرام سے سرکلر ڈیٹ میں اضافے کو روکا جائے گا۔

اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی منظوری دی تھی، یہ فنڈایمرجنسی بجٹ سپورٹ کیلئے دیا گیا اور اسپیشل پالیسی بیسڈ لون آئی ایم ایف کے ملٹی ڈونز پروگرام کاحصہ ہے۔

اس پروگرام سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں سے تقریبا اڑتیس ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے زیرانتظام یہ پروگرام پاکستانی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rm8sBr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times