
گوگل، فیس بک ،اوبر اور ایمازون میں کام کرنے والے بھارتیوں نے متنازعہ شہریت بل کیخلاف خط تحریر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہریوں نے متنازعہ شہریت قانون کو فاشسٹ قراردیدیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندر پیچائی، مکیش مبانی اور ستیاناڈیلا بھارتی حکومت کے فاشسٹ اقدامات کی مذمت کریں ،خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے ایما پر انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے انکار کردیا جائے۔
مزید پڑھیں: مسلم مخالف متنازعہ بل: احتجاج پر بھارت کا ایک اور یورپی شہری کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری
یاد رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد مختلف ریاستوں خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ مغربی بنگال میں حکومتی سطح پر وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی جانب سے وفاق کیخلاف احتجاج کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QtIhRF
0 comments: