Sunday, December 8, 2019

مریم نواز کس وقت جلسہ کریں گی یہ فیصلہ پارٹی کرے گی، طلال چوہدری کے بیان سے ن لیگی حیران

مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری
مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اپنے نظریے پر کھڑی ہے،نواز شریف اور پارٹی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑی ہے، مریم نواز سیاست کریں گی جیسے پہلے کرتی رہی ہیں،مریم نواز کو کس وقت جلسہ کرنا ہے یا پروگرام کرنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ نوازشریف پہلے بھی لندن گئے تھے،اس وقت کوئی سیکیورٹی بانڈ نہیں لیے گئے، مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ن لیگ پر تمام مقدمات پارٹی کو نشانہ بنانے اور حکومت چلانے کیلئے بنائے گئے، تمام مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر قائم کیے گئے۔

طلال چودھری نے کہا کہ جعلی حکومت کا نعرے مریم نواز نے لگایا تھا، جو ہر ایک کی زبان پر ہے،مسلم لیگ ن اپنے نظریے پر کھڑی ہے، نواز شریف اور پارٹی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑی ہے، مریم نواز سیاست کریں گی جیسے پہلے کرتی رہی ہیں، مریم نواز کو کس وقت جلسہ کرنا ہے یا پروگرام کرنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی اور پارٹی رضامندی سے مریم نواز آگے بڑھیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا مزید کہناتھا کہ ملک میں سلیکٹڈ حکومت نہیں ہونی چاہیے، ملک میں اصلی حکومت کٹھ پتلی نہیں ووٹوں سے آنی چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E1D3Xy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times