Thursday, December 26, 2019

مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعد افراد ہلاک

مسافر طیارہ گر کر تباہ
قازقستان میں مسافر طیارہ اڑان کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ گرنے والے طیارے میں 100 مسافر سوار تھے، 7افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ الماتی ایئر پورٹ پر ٹیک آف کرنے کے فورا بعد ہی نیچے گر گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ ایمرجنسی سروس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

یہ طیارہ قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی سے ملک کے دارالحکومت کی جانب جا رہا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مسافروں کے علاوہ پانچ عملہ کے ممبران بھی سوار تھے۔

قازقستان کے صدر نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ztq235

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times