Thursday, December 19, 2019

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ لکھنے والا جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے بارے میں سابق اٹارنی جنرل کا تہلکہ خیز مطالبہ

پرویز مشرف
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں انہیں دو ایک کی اکثریت سے سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ جسٹس نذر اکبر نے اپنے فیصلے میں مشرف کو بری کیاہے تاہم اب اس فیصلے پر سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے بھی اپنا رد عمل جاری کر دیاہے۔

عرفان قادر کا کہناتھا کہ جس جج نے ڈی چوک میں پھانسی کی بات کی ہے اسے فوری معطل کیا جائے اسے بطور جج آگے نہیں بڑھانا چاہیے مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔

خصوصی عدالت کے فیصلے سے دنیا میں جگ ہنسائی ہو ئی ہے ان ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی ہونی چاہیے فیصلے کی پاکستان میں تو کیا پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

عرفان قادر نے کہا کہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے قوم کا ضمیر زندہ ہے تو صدر مملکت کو آرڈیننس جاری کرکے اسی وقت کالعدم قرار دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ باقی ساری اس میں ٹیکنکل باتیں ہیں سب سے بڑی لیگل بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ دنیا میں جائے گا تو لوگ کیا سوچیں گے ہم کیا وحشی بن جائیں گے؟



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sed1cd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times