Saturday, December 7, 2019

اوکاڑہ میں سسرکا بہو پر تشدد کا دل دہلا دینے والا وقعہ مذید تفصیلات اس خبر میں

اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا
اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا، سسر نے بہو کے سر کے بال بھی مونڈ دیے، پولیس نے متاثرہ خاتون کے سسر اور نند کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق محلہ عید گاہ حویلی لکھا میں خاتون عالیہ بی بی کو سسرال والوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے عالیہ بی بی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

متاثرہ خاتون عالیہ کے مطابق اسکے سسرالیوں نے اسے قید کرکے رکھا تھا اور میکے بھی جانے نہیں دیا جارہا تھا جب اس نے جانے کی کوشش کی تو اس کے سسر نے نند کیساتھ ملکر تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Lzi8iM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times