
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں نیب کی کارروائی چل رہی ہے یہ پیشیاں ہوتی رہیں گی ،ہمارے بہت سے دوست نیب کی حراست میں ہیں، یہ کس طرح کا انتقام لیا جا رہاہے؟ پیپلزپارٹی اس طرح کے حربوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
انہوں نے کہا کہ خورشیدشاہ نے ضمانت تک نہیں مانگی ،ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں۔ شیری رحمان کا کہناتھا کہ کہاں ہیں علیم خان؟کہاں ہیں باقی جو سلائی مشین سے پیسے بناتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی سے بڑا کرپشن زدہ منصوبہ کوئی نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مقروض کردیا جتنا قرضہ لیا اتنا کسی نے نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی ایک بوری سونے کی طرح بک رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DWkP9T
0 comments: