Saturday, December 21, 2019

پاکستان میں یہ خبر آگ کی طرح کیوں پھیل گئی؟ تفصیلات نے تہلکہ مچایا

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوگئی ہے
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارا بھروانہ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں سے اِس بات کا اعلان کیا کہ ان کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کے نئے مہمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خواتین و حضرات الحمداللّہ ہمارے گھر نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔‘

عاطف اسلم نے لکھا کہ ’اللّہ کا شکر ہے کہ ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشااللّہ کہنا نہ بھولیں۔‘گلوکار نے اپنی پوسٹ میں یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ ان کے گھر آنے والا مہمان بیٹا ہے یا بیٹی۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارا بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QaFa16

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times