Thursday, December 19, 2019

حکومت یہ کام کرے تو مشرف کی سزا زیادہ ہوسکتی ہے کم نہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد اب حکومت عدالت میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سزا میں کمی کی جائے مگریہ ضرور کہہ سکتی ہے کہ سزا کم ہوئی ہے ،اس میں اضافہ کیاجائے کیونکہ حکومت اس کیس میں مدعی تھی ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کا احترام ہے، خصوصی عدالت کے فیصلے میں نا مناسب الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ججزکوالفاظ کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہئے تھی ۔ اس وقت پورے ملک میں فیصلے کے ایک پیرا گراف پر بحث کی جارہی ہے جس سے جج نے جوباقی فیصلہ دیا ہے ، اس پر بھی زد آگئی ہے ۔

قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں جاکرٹھیک ہوجائے گا ،اس وقت بڑے تدبر اورتحمل کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ا س فیصلے کوادارے کی تضحیک کے ساتھ نہیں جوڑناچاہئے ، دنیا میں بڑے طاقتور لوگوں کوسزائیں دی گئی ہیں ،یہ کیس کئی سال سے چل رہاتھا، حکومت چاہتی تو اس کیس کو واپس لے سکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت عدالت میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سزا میں کمی کی جائے مگریہ ضرورت کہہ سکتی ہے کہ سزا کم ہوئی ہے ،اس میں اضافہ کیاجائے کیونکہ حکومت اس کیس میں مدعی تھی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34B3j5X

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times