
سندھ ہائی کورٹ میں اثاثہ جات کیس میں سندھ اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو 10،10لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹس جمع کرانے کا حکم دیا اور ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔ ملزمان میں شمشادخاتون، اسلم پرویز،ذوالفقارعلی ، گلزاراحمد،شکیل احمدشامل ہیں جبکہ ملزمان آغا مسیح الدین ، طفیل احمد ، مٹھا خان ودیگرکی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
خیال رہے آغا سراج درانی ودیگرکیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ ،4 بیٹیاں ، 2 بیٹے مفرور ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YJ4aAg
0 comments: