
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن کے برج اسپتال میں ڈیڑھ گھنٹے معائنہ کیا گیا، تاہم برج اسپتال میں نواز شریف کے کون کون سے ٹیسٹ ہوئے، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
ہونے والے ٹیسٹس اور نواز شریف کے مرض کی نوعیت، تشخیص اور علاج کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔
ادھر لندن میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر عدنان بتائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے رویے پر تنقید کی، کہا وزیر اعظم اپوزیشن سے بغض رکھتے ہیں، عمران خان کو قومی مسائل کا ادراک نہیں، حکومت کا اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنے کا یک نکاتی ایجنڈا ہے، لیگی قیادت سے لندن میں جلد ملاقات ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PprEpZ
0 comments: