Wednesday, December 18, 2019

ڈالر تو ہو گیا سستا مگر اسٹاک مارکیٹ سے آ گئی انتہائی بری خبر

ڈالر
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھاہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر بھی براہ راست عوام پر جاتا ہے تاہم آج انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 154 روپے 89 پیسے پر ٹریڈ کر ہاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے کاروبار ی افراد کیلئے پریشان کن خبر یں آنا شرو ع ہو گئی ہیں کیونکہ 100 انڈیکس میں مندی کار جحان پیدا ہو گیاہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبا ر کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 603 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیک 193 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 796 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ برتری برقرار نہیں رہی اور مندی کا رجحان پیدا ہو گیا اور اس وقت 96 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 41 ہزار 506 پوائنٹس پر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PCbIln

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times