Saturday, December 14, 2019

پاکستانی ایمپائرعلیم ڈار کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں اچانک کیا ہوگیا؟ حیران کن خبر نے سب کو کردیا پریشان

پاکستانی ایمپائر علیم ڈار
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ایمپائر علیم ڈار بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی نے تیسرے روز رن لینے کی کوشش کی تو کیوی فیلڈر ٹم ساؤتھی نے رن آؤٹ کرنے کے لیے باؤلنگ اینڈ پر تھر پھینکی جو وکٹ پر لگنے کے بجائے علیم ڈار کو جاکر لگی۔

پاکستانی ایمپائر گیند سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹے تو پہلے اُن کی ٹکر کینگرو بلے باز مچل سیینٹر سے ہوئی اور پھر گیند سیدھی اُن کی ٹانگ پر لگی، تھرو لگنے کی شدت اس قدر تھی کہ علیم ڈار زمین پر گر پڑے۔

منتظمین نے فوری طور پر اسٹیڈیم میں ڈاکٹرز کو بلایا جنہوں نے علیم ڈار کو طبی امداد فراہم کی اور پھر وہ دوبارہ ایمپائرنگ کے لیے کھڑے ہوگئے۔

یاد رہے کہ علیم ڈار نے اس ٹیسٹ میچ میں ایمپائرنگ کر کے سب سے زیادہ میچز بطور ایمپائر سپروائز کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹرز نے ایسی چیز کی فرمائش کردی، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی

یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹرز نے اپنے من پسند کھانے کی فرمائش کردی راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے ٹیسٹ میچ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qXOBZe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times