
احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ قیصرامین بٹ کہاں ہے ؟پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ قیصر امین بٹ بیمارہے اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس کی کوئی رپورٹ عدالت میں آئی ہے؟پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کوئی تحریری رپورٹ یاجواب تونہیں آیامگرپتہ چلاوہ بیمارہے،عدالت نے حکم دیا کہ قیصرامین کاوعدہ معاف گواہ بننے کابیان انکی موجودگی میں کھولاجائےگا۔
عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں 6 جنوری تک توسیع کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EN7DEI
0 comments: