Wednesday, December 18, 2019

بلاول بھٹو یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے، وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ

بلاول بھٹو
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی والے چیئرمین کے پاس کرنے کو اور تو کچھ نہیں، کم از کم تقریر ہی بدل لیں، ان کے نزدیک جمہوریت کرپشن اور لوٹ مار کی آزادی کا نام ہے، سندھ کے عوام حادثاتی چیئرمین کی ”جمہوریت”…

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے بلاول کی تقریر پر جاری جواب میں مراد سعید نے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کے نزدیک جمہوریت کرپشن اور لوٹ مار کی آزادی کا نام ہے، پرچی والے چیئرمین وہ جمہوریت مانگ رہے ہیں جس میں ان کے والد کی لوٹ مار کا حساب نہ مانگا جائے۔

بلاول زرداری اور ان کے والد کی ”جمہوریت” نے عوام کو غربت، جہالت اور وسائل کی لوٹ مار دی۔

وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ بلاول وہ جمہوریت مانگتے ہیں جس میں سراج درانیوں اور شرجیل میمنوں کو وارداتوں کی آزادی ہو۔ سندھ کے عوام حادثاتی چیئرمین کی ”جمہوریت” کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انتخابات میں شفافیت کبھی پیپلز پارٹی کا مقصد تھا نہ ہے اور نہ ہوگا، پرچی والے چیئرمین جانتے ہیں انتخابات شفاف ہوئے تو ایک یونین کونسل ہاتھ نہیں لگے گی۔

مراد سعید نے کہا کہ بلاول جان لیں انتخابات بھی شفاف ہوں گے اور سندھ بھی لٹیروں سے نجات حاصل کرے گا، مظلومیت کا کارڈ کام آئے گا نہ ہی جذبات کی سوداگری چلے گی۔ والد اور پھوپھو سمیت جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کئے انکی جوابدہی ہوگی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے رائیونڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک پیغام لے کرآیا ہوں، بے نظیر بھٹوشہید کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے، ہم بھٹو کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Pz1oL4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times