
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے نارووال سپورٹس منصوبے کی لاگت کو غیر قانونی طور پر بڑھایا۔
ان کی وجہ سے ساڑھے تین کروڑ کے منصوبے کی لاگت 10 کروڑ تک پہنچ گئی جب کہ لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نے نارووال اسپورٹس منصوبے کے بننے کے امکانات کا جائزہ لیے بغیر ہی منصوبہ شروع کر دیا گیا، اٹھارویں ترمیم کے تحت منصوبہ صوبہ پنجاب کو مکمل کرنے کا کہا گیا اور 2012 میں منصوبہ ریکارڈ سمیت صوبے کے حوالے کر دیا گیا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت کے ذریعہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے زریعہ 20 کروڑ مزید جاری کرائے حالانکہ وزارت نے یہ رقم جاری کرنے کا نہیں کہا تھا کیونکہ منصوبہ صوبے کے پاس تھا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے صوبائی منصوبے میں مداخلت کی گئی اور اس کے بعد منصوبے کی پی سی ون کو روائز کر کے تین ارب روپے تک پہنچا دیا گیا۔
نیب کو حاصل ثبوتوں سے احسن اقبال کا جرم ثابت ہوتا ہے، شک ہے کہ احسن اقبال ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔
نیب نے احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مبینہ گھپلوں پر سوال و جواب کیلئے طلب کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کے حکم پر احسن اقبال کو گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے نیب نے ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ نیب راولپنڈی نے سپورٹس سٹی نارووال کا دورہ بھی کیا اور اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے۔
نیب حکام نے سپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MmTDpm
0 comments: