
بی این پی مینگل کے سربراہ سرداراخترمینگل نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے لاپتا افراد تھے اب بات لاپتا خواتین تک پہنچ گئی ہے، کسی گھر میں مجرم ہوتو اس کا مطلب یہ نہیں کہ خواتین بھی ملوث ہیں۔
سرداراخترمینگل کا کہناہے کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والا عدالت کے طلب کرنے پربھی نہیں آتا،سیاسی لوگ پیش نہ ہوں تو وارنٹ جاری ہوجاتے ہیں، اگرمشرف کی یہ خدمت ہے توانہیں تمغہ شجاعت ملناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سے لو اور دو نہیں کررہے،6نکات پرعملدرآمد چاہتے ہیں،اگرحکومت عمل نہیں کرسکتی تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنے، سربراہ بی این پی نے کہا کہ حکومت نے ترمیم کیلئے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کسی کوخوش کرنے کیلئے ترمیم ہوسکتی توہمارے نکات پرکیوں نہیں،حکومت پہلے ترمیم پرحمایت لینے کیلئے ہمیں قائل کرے۔
بی این پی مینگل کے سربراہ سرداراخترمینگل نے مزید کہا کہ حکومت کو مزید مہلت دینے کاوقت گزرچکاہے،حکومت والے مجھ سے ملاقات کرناچاہتے ہیں تورزلٹ کےساتھ آئیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی فیصلہ کرے تونشستوں سے استعفابھی دے سکتے ہیں،جلدسینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ysroue
0 comments: