Friday, December 27, 2019

دانش کنیریا کیساتھ اب کیا ہوا جو وزیر اعظم عمران سے مدد مانگ لی؟ کھیل کی دنیا سے افسوسناک خبر

وزیر اعظم عمران خان اور سابق لیگ اسپینر دانش کنیریا
سابق لیگ اسپینر دانش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی۔ قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے میرے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی جو بات کی وہ درست ہے۔

سابق لیگ اسپینر دانش کنیریا کا کہناہے کہ دنیا کو سچائی بیان کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں، مذہبی پس منظر سے قطع نظر سپورٹ کرنے والے سابق کرکٹرز، میڈیا، کرکٹ منتظمین اور عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چند افراد کی مخالفت کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مثبت انداز میں زندگی میں آگے بڑھتا رہا۔

دانش کنیریا نے کہا کہ ان دنوں مشکلات کا شکار ہوں، پاکستان اور دنیا میں کئی افراد سے رابطہ کیا، پاکستان کے کئی کرکٹرز کے مسائل حل ہوگئے لیکن مجھے کسی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی۔

سابق لیگ اسپینر دانش کنیریا نے مزید کہاکہ ایک کرکٹر کے طور پر ملک کیلئے اپنا 100فیصد دینے کی کوشش کی اور اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام لیجنڈری کرکٹرز، پاکستان اور دیگر ملکوں کے کرکٹ منتظمین سے درخواست ہے کہ مشکل صورتحال سے نکالنے میں میری مدد کریں لیکن میرے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/363QG5d

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times