
ایڈوکیٹ اعظم نذیر تارڑ کیجانب سے لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہےکہ حمزہ شہبازکو گرفتار کئے ہوئے 6ماہ سےزائد کا وقت ہوچکا ہے، نیب ابھی تک حمزہ شہباز پر لگائے گئے ایک بھی الزام کو ثابت نہیں کر سکا۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا ہےکہ حمزہ شہباز کو 90 روز تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا گیا، نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے حمزہ شہباز کو 11 جون 2018 کو گرفتار کیا گیا اور ابھی تک ان کے خلاف ریفرنس فائل نہیں ہوا،نیب نے بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کیا اور ابھی تک کوئی شواہد نہیں پیش کر سکا۔درخواست میں عدالت سے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Z0DwDc
0 comments: