
تقریب میں طلبہ نے مختلف شوز اور ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے۔ اسکردو کے سٹی آف نالج اسکول کے پوزیشن ہولڈرز طلبا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران طلبہ نے مختلف شوز، ٹیبلوز اور ملی نغمے گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تقریب کےمہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد اقبال نے اپنے خطاب میں طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ا س دوران صدارتی خطاب میں معروف سماجی کارکن ولایت بلتی نے بلتستان ویلفئر فاونڈیشن کی جانب سے آئیندہ بہت کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات دینے کا بھی علان کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36loI4E
0 comments: