
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہور ہاہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس39 ہزار 287 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
اس وقت 100 انڈیکس 410 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 697 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، بڑی خوشخبری آگئی
یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پٹرول کی قیمتوں میں 25پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33DKBu0
0 comments: