
ڈائیوو کے نمائندہ نے کراچی اور لاہور کے کرائے میں کمی کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ پہلے اس روٹ کا کرایا پانچ ہزار پچاس روپے ہوتا تھاجو کم ہوکر تین ہزار پانچ سو روپے کردیا گیاہے۔انتظامیہ کے بقول موٹروے کی وجہ سے نہ صرف سفری سہولت میسر ہوئی ہے بلکہ فاصلہ بھی کم ہوا ہے جس سے تیل کی کھپت کم ہونے کے ساتھ دیگر اخراجات میں بھی کمی ہوئی ہے، اب براستہ موٹروے کراچی تک ساڑھے چودہ گھنٹے کا سفر رہ گیا۔
انتظامیہ کے مطابق اخراجات کم ہونے کا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کردیا گیاہے،نئے کرایوں کا شیڈول ڈائیوو بس سروس کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیاگیاہے۔
دوسری جانب دیگر نجی بس سروس فیصل موورزنے فاصلہ اور اخراجات کم ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کردیا ہے۔ لگژری اور سپر لگژری کی آڑ میں عوام الناس سے بھاری کرائے وصول کئے جارہے ہیں، اب نجی کمپنی کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ نان سٹاپ سروس ہوگئی ہے، براستہ موٹروے جانا ہے، ملتان اور لاہور کا کرایہ سفر کم ہونے کے باوجود کچھ عرصہ قبل بڑھا دیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ed2hlZ
0 comments: