
ایل این جی ریفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ایل این جی ریفرنس میں گواہوں کی فہرست احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی، نیب کی جانب سے مجموعی طور پر انسٹھ گواہ ایل این ریفرنس میں بطور گواہ پیش کئے جائیں گے، جن میں شیخ رشید احمد بھی شامل ہیں۔
شیخ رشید احمد بطور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے،اس کے علاوہ وزارت توانائی کے چار افسران بھی گواہان میں شامل جن میں محمد حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید شامل ہیں جبکہ قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین اورجمیل اجمل ڈائریکٹر پوسٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2S03eGz
0 comments: