
بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ اترپردیش کے چھ اضلاع میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی۔ بنگال کےکئی علاقوں میں ،سہارنپور، میرٹھ و علی گڑھ میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی ۔ پولیس نے نئی دہلی اور جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں گرلز اور بوائز کے ہاسٹل پر بھی حملہ کیا ۔ دہلی یونیورسٹی کے طلبا نے جامعہ طلبا کی حمایت میں امتحان کا بائیکاٹ کردیا۔
دہلی یونیورسٹی کےطلبا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بے قصور اور لائبریری میں پڑھتے طلبا پر دہلی پولیس کے لاٹھی چارج کرنے اور آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ یونیورسٹی مسجد کے پیش امام کو بھی زدوکوب کیا گیا۔ مظاہرین نے کئی بسوں کو بھی آگ لگادی ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ کا طلبا سے کہنا ہے کہ طلبا حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نےمظاہروں کی حمایت کردی۔ ممتابنرجی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے ۔طلبا پرتشدد کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ سماعت منگل کو ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2szOdjL
0 comments: