Monday, December 9, 2019

نوازشریف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ من گھڑت کہانی بنائی، نیب کے واضع مؤقف سے ن لیگ میں تھرتھلی مچ گئی

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے معاملے پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کی درخواست کردی
قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا سزا یافتہ ہونے کے باوجود ملی بھگت سے بیرون ملک جانے کے معاملے پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے آئینی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ من گھڑت کہانی بنائی، سابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیکل بورڈ کا غیر قانونی استعمال کیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے ایسی میڈیکل کہانی بنائی جیسے وہ کسی لمحے خالق حقیقی سے جا ملیں گے، من گھڑت کہانی بنا کرسزایافتہ ہونے کے باوجود بیرون ملک گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوازشریف کی من گھڑت کہانی کا کھوج لگانے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے، نواز شریف کی پاکستانی میڈیکل بورڈ اور برطانیہ میں علاج کی رپورٹس طلب کی جائیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو خصوصی ہدایات جاری، حکمران جماعت میں تشویش کی لہر۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہاکہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے نئے انتخابات کیلئے راہ ہموار کریں، شفاف اورغیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کیا جائے کیونکہ موجودہ نظام کے تحت نئے انتخابات بھی بے فائدہ ہونگے، دوسرے آپشن کے طور پر ان ہائوس تبدیلی کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کر کے حکمت عملی طے کی جائے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RwKGgM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times