
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈکا اجلاس آج ہوگا،پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کاپاکستان کے ساتھ6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام جاری ہے،پاکستان کے پہلے معاشی جائزے پرنومبرمیں سٹاف کی سطح پرمعاہدہ ہوچکاہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے تمام کارکردگی اہداف پورے کیے ہیں،ایگزیکٹو بورڈ پہلے معاشی جائزے کی رپورٹ پر غور کرے گا،قرض پروگرام کے تحت مالی ضروریات کی یقین دہانیوں پر عمل کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EwKd6v
0 comments: