
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.00 سے بڑھ کر 155.10 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 154.90 روپے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر برقرار ہے۔
رواں سال جون سے لیکر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو روپے اور 34 پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36VwsdI
0 comments: