
ممتاز اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں تاہم دونوں نے ابھی تک طلاق کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں کامیاب اور مقبول جوڑی قرار دیے جانے والے فنکاروں نے زندگی کے سات سال ایک ساتھ گزارے ہیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ممتاز فنکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اور معروف فلم اسٹار جاوید شیخ کے بھانجے شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی ایک پانچ سالہ بیٹی بھی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بےبتایا گیا ہے کہ شہروز سبزواری نے رابطہ کرنے پر مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے طلاق کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سائرہ شہروز نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے نام کے ساتھ خاوند کا نام تاحال برقرار رکھا ہے۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اس حوالے سے مختلف خبریں اور افواہیں زیر گردش ہیں لیکن تاحال دونوں کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ طور پر نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی تردید سامنے آئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دونوں کے حوالے سے ان کے مدح اپنے اپنے طور پرتبصرے کررہے ہیں اور دور کی ’کوڑی‘ بھی لارہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q82A8r
0 comments: