
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 21 سینٹ فی بیرل کمی ہو گئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 64 ڈالر 18 سینٹس فی بیرل ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بھی 28 سینٹ کم ہو گئی ہے، امریکی خام تیل 58 ڈالر 92 سنٹس فی بیرل ہو گیاہے۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ چینی برآمدات میں کمی ہے، تجارتی جنگ کے باعث چینی برآمدات مسلسل کمی کا شکار ہیں
یاد رہے کہ آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 155 کی سطح سے نیچے آ گیا ہے اور 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
مزید پڑھیں: صبح سویرے ڈالر نے سنادی خوشخبری، کاروباری افراد کے چہرے کھل اٹھے
یاد رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج 15 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔
26 جون 2019 کو ڈالر 163 روپے 50 پیسے کی قدر کے ساتھ بلند ترین سطح پر تھا تاہم چھ مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں 5.2 تناسب سے 8 روپے 60 پیسے کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قدر میں یہ کمی ملک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں مددگار ہو گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YuXCoH
0 comments: