Tuesday, December 24, 2019

پاکستان کے زیادہ ترحصوں میں کل سورج گرہن۔۔۔ مزید تفصیلات آگئیں

دنیا کے کئی ملکوں میں کل سورج گرہن ہوگا
دنیا کے کئی ملکوں میں کل سورج گرہن ہوگا، پاکستان کے زیادہ ترحصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، سورج گرہن کا نظارہ کراچی میں سب سے زیادہ نمایاں ہوگا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور دیگر حصوں میں بھی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا، سورج گرہن کے دوران جزوی طور پر اندھیرا چھائے گا، لیکن نمایاں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 8 بج کر 57 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا۔ اسلام آباد میں 10 بج کر 15 منٹ تک سورج گرہن رہے گا، کراچی میں 7 بج کر 34 منٹ سے 10 بج کر 10 منٹ تک سورج گرہن رہےگا جبکہ لاہور میں 7 بج کر 47 منٹ پرسورج گرہن شروع ہوگا۔

لاہور میں سورج گرہن 10 بج کر 19 منٹ پر اختتام ہوگا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 6 منٹ تک مکمل ختم ہوجائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/394ZgT7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times