Saturday, December 21, 2019

شاہینوں کی لنکن ٹائیگرز پر گرفت مزید مضبوط، اظہر علی کی شاندار سنچری

 پاکستان اور سری لنکا کا تیسرے روز بھی میچ جاری ہے
نیشل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کا تیسرے روز بھی میچ جاری ہے اور پاکستان کی تیسری وکٹ بھی پویلین کی جانب لوٹ گئی۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سری لنکا کو 80 رنز کی برتری حاصل تھی تاہم شان مسعود اور عابد علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو بڑا آغاز فراہم کرتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط کر دی ۔ شان مسعود نے 198 گیندوں پر 7 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ عابد علی نے 281 گیندوں پر 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 174 رنز کی اننگ کھیلی ۔تاہم اس وقت کپتان اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری قومی ٹیم صرف 191 رنز بنا کر پولین پہنچ گئی جس میں بابراعظم نے 60 ، اسد شفیق 63 رنز اور عابد علی 38 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو پایا ۔ سری لنکا کی جانب سے کمارا اور ایمبولڈینیا نے چار چار وکٹیں لیں جبکہ فرینڈو نے دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔

سری لنکا نے پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں 271 رنز بنائے اور پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل کی جس میں چندی مال 74 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ پریرا 48 اور کپتان کرونارتنے 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 ، محمد عباس نے 4 اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

سری لنکا کے 271 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا جس پر گزشتہ روز عابد علی اور شان مسعود نے میدان میں اتر کر جھنڈے گاڑ دیئے اور مخالف ٹیم کے باولر ز کو مار مار کے ان کا بھرکس نکال دیا ۔ شان مسعود نے 135 اور عابد علی نے 174 رنز کی اننگ کھیلی ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2s1tcin

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times