Tuesday, December 17, 2019

اسٹاک مارکیٹ سے آگئی خوشخبری، ڈالر کی قدر میں کمی سے کاروباری دنیا میں مچی دھوم

ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے
گزشتہ روز خصوصی عدالت کی جانب سے مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی اور ایک دم 500 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم آج بھی کمی کا رجحان جاری ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 87 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ دوسری جانب کاروبار کے آغاز میں ہی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے، اسٹاک مارکیٹ میں لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 768 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 83 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 685 پوائنٹس پر آ گیاہے۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی تبدیلی سامنے آگئی، سب دیکھ کر حیران ہو گئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں دس پیسے اضافہ ہوگیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q2Upt0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times