Sunday, December 8, 2019

اب کونسا بحران عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کرینوالا ہے؟ علی زیدی نے خبردار کردیا

وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی
وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور عوام کو نئے بحران سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبے کے عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلورملز پر قابو نہیں پایا گیا۔

واضح رہے کہ دودھ اور چینی کے بعد چند ماہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ صوبائی حکومت کے وزرا آٹے کی قیمتوں میں کمی کا زبانی کلامی دعویٰ تو کرتے ہیں تاہم عملی طور پر آٹے کی قیمتوں میں کمی نظر نہیں آ رہی، ایسے میں علی زیدی کے ٹویٹ نے اہلیان کراچی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YshEjP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times