Monday, December 23, 2019

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی، خورشید شاہ پر کرپشن کا کتنا الزام؟ دنگ رہ جائیں گے

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ
احتساب عدالت نے پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، پی پی پی رہنما خورشیدشاہ کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا۔ خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے احتساب عدالت لایا گیا، اثاثہ جات ریفرنس میں خورشیدشاہ کی دونوں بیگمات، دونوں بیٹے اور داماد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان پرایک ارب 23 کروڑروپے کرپشن کاالزام ہے۔

احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت7جنوری تک ملتوی کردی، عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام کاغذات ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SmqHlt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times