Saturday, December 7, 2019

پاکستان سارک عمل کو کامیاب بنانے کےلئے پرعزم ہے، وزیر اعظم کا 35 ویں سارک چارٹرڈے پر اپنے پیغام

وزیراعظم عمران خان کا 35 ویں سارک چارٹرڈے پر اپنا پیغام جاری کیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے 35 ویں سارک چارٹرڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ35ویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ارکان ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے سارک چارٹر مرتب کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سارک چارٹر ڈے غربت ،جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، پاکستان خطے میں ترقی کے مواقع پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سارک ممالک باہمی احترام اور خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے ترقی حاصل کر سکتے ہیں، پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38k9azA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times