
سنگدل دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 132معصوم طلبا اور 16ٹیچرز کو بے رحمی سے شہید کردیا تھا جبکہ درجنوں کی تعداد میں طلبا زخمی بھی ہوئے۔ آج پوری قوم ان معصوم پھولوں کی شہادتوں کی یاد منارہی ہے جنہوں نے اپنی معصوم جانوں کی قربانی دیکر پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کردیا۔
اس المناک سانحہ نے جہاں ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ کرکے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر اکٹھا کیا تو وہاں پوری قوم کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں یکسو کردیا۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قومی حمایت اور ساری قوم کی پشت پناہی کے ساتھ دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑی اور ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرتے ہوئے اس عفریت کی کمر توڑ کررکھ دی بلاشبہ آج ملک میں خود کش حملوں سے پاک فضاء اور موجودہ امن وامان بڑی حد تک اے پی ایس کے شہداء کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔
قوم اس موقع پر سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور ان کے والدین کو سلام پیش کرتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34sjAKu
0 comments: