
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کا یہ اعلان امریکا کی جانب سے اسے بلیک لسٹ کرنے کے بعد اسٹاف کو آنے والی پریشانی کو دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی آلات بنانے والی کمپنمی کا کہنا ہے کہ وہ امریکی ہارڈ ویئر کے متبادل کی تلاش کی کوششیں کر رہی ہے۔
اپنے اسٹاف کو دیے جانے والے نوٹس میں ہواوے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کے باوجود کیش دینا اسٹاف کے کام کے اعتراف کی علامت ہے۔ دوسری جانب کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ماہ کمپنی اپنے تمام ایک لاکھ 90 ہزار ملازمین کو دُگنی تنخواہ بھی دے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ کیش انعام کمپنی کے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ٹیم سمیت ان ملازمین کو بھی جائے گا جنہوں نے کمپنی کی سپلائی چین کو امریکا سے منتقل کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CSQVTr
0 comments: