
تفصیلات کے مطابق رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے، آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، ہمارے اباواجداد انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تھے، نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کررہی ہے، مجھے دباو میں ڈالنے کیلئے بار بار طلب کیا جا رہا ہے، نیب حکام نے کہا آپ کو دوبارہ بلانے کی ضرورت نہیں ہے، آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ میری پیشیاں تیز ہوتی جائیں گی،مجھے صرف عوام کے ساتھ رسوا کرنے کے لئے طلب کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار اپنا پیسہ ملک سے باہر منتقل کررہے ہیں، اس قوم کو موجودہ حکومت نے ایک عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔
رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ جو فیصلہ ہوگا رہبر کمیٹی کے ممبران کے زریعے ہی ہوگا، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے استعفیٰ کا، استعفیٰ دیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اکرم درانی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز ہیں تاہم مناسب وقت پر رہبر کمیٹی اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32u1fM9
0 comments: