Tuesday, November 5, 2019

چودھری برادران کی مولانا سے ملاقات، دھرنے پر اہم پیشرفتت

چودھری برادران کی مولانا سے ملاقات
چودھری برادران مفاہمت کیلئے سرگرم ہوگئے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں آزادی مارچ اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے سربراہ جے یو آئی ف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کوئی ڈیڈ لاک نہیں، امید ہے مسئلے کا حل جلد نکلے گا، وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر اکرم درانی نے کہا کہ وہ چودھری برادران کا احترام کرتے ہیں اور ان کی آمد کو خوش آئند سمجھتے ہیں، مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے۔ انہوں نے کہا چودھری برادران کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایسی ملاقات سے ماحول کی بہتری میں مدد ملتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34tDTHS

0 comments:

Popular Posts Khyber Times