
سینئر اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جو بندہ چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا وہ استعفیٰ دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کے مطالبے پر اپنے رد عمل میں وینا ملک نے کہا کہ جو بندہ چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا لگتا نہیں وہ اپوزیشن کے مطالبے پر استعفیٰ دے گا۔ عمران خان مرد میدان ہیں وہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
جو بندہ چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا وہ استعفیٰ دے گا۔۔۔لگتا تو نہیں!!!
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 31, 2019
وینا ملک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والوں کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے۔ میں کیا قوم کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے وہ ہی ملک کی تقدیر بدلے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N9tT0E
0 comments: