
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کی دعاؤں سے کل علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ آج جاتی امرا میں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور روانگی کے سلسلے میں طبی جائزہ لیا۔ نواز شریف کو ہائی ڈوز اسٹیرائیڈز دی جارہی ہیں تاکہ سفرکے دوران کوئی تشویش نہ ہو۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس کو محفوظ سطح تک رکھنا یقینی بنارہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایاکہ ایئرایمبولینس کل پاکستان پہنچے گی۔
شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان بھی سابو وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔
یادرہے نوازشریف طبی بنیادوں پر رہا ہیں اورپلیٹ لیٹس میں تشویشناک کمی کی وجہ سے علاج کیلئے برطانیہ جارہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qea2F4
0 comments: