پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی ملاقات کے دوران کراچی پیکج سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی رابطے ہو گئے۔ وزیرخارجہ اور گورنرسندھ آج ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سندھ حکومت کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا جائےگا، کل گورنر ہاوَس سندھ میں حکومتی اتحادیوں کی اہم ملاقات بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان معاشی بحران سے نکل گیا، وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان ْقوم کے لیے بڑی خوشخبری
یاد رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سموگ کا بچوں بوڑھوں اور سب بڑے متاثر ہورہے ہیں، مجھے شوکت خانم کے ڈاکٹرز نے آج سے دوسال قبل نومبر میں جب سموگ آئی تو بتایا تھا کہ اس سے لوگوں کی زندگیاں کم ہوجائیں گی، بچوں کے پھیپھڑے کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔پی ایم ٹو گیس ہے یہ پتلے پتلے سے ذرے پھیپھڑوں اور انتڑیوں میں چلے جاتے ہیں، ہم نے اس کیلئے پالیسی بنائی ہے، اس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہورمیں 10سالوں میں 70 فیصد درخت کم ہوئے۔ ہم نے اس حوالے سے کچھ فیصلے کیے ہیں، سب سے پہلے 50 فیصد تیل جو امپورٹ کرتے ہیں، ہم اب یوروٹو کی بجائے یوروفورتیل امپورٹ کریں گے۔جس میں آلودگی کم ہوتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y4bUMV
0 comments: