Saturday, November 9, 2019

شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کی نیت سب کے سامنے بےنقاب کردی، مودی نے ڈالا رنگ میں بھنگ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے کے لیے دن کا تعین اپنی مثال آپ ہے، پوری دنیا میں خوشی کا سماں تھا لیکن بابری مسجد کیس کے فیصلے سے سکھوں کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈالی گئی۔

شاہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ خوشی منا رہے ہیں لیکن بھارتی سپریم کورٹ نے نئی بحث کا آغاز کر دیا، فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آگ اور بھڑک اٹھے گی۔

قبل ازیں، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کی، کرتارپور راہداری کی تعمیر پاکستان کی جانب سے خیر سگالی پیغام تھا، امن بحالی کی متعدد کوششوں کا بھارت نے جواب نہیں دیا، بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیر پر اپنی پالیسی تبدیل کر دے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اس فیصلے پر کوئی نہ کوئی رد عمل کا اندازہ لگا رہی ہے، ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی رد عمل دیں گے۔

انھوں نے کہا بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آج کے دن کا انتخاب معنی خیز ہے، پاکستان نے محبتوں کی راہداری قائم کی لیکن مودی سرکار کی سیاست نفرت کی سیاست ہے، نفرت کے بیج بونا بہت خطرناک کھیل ہے، ذہن سے نکال دیں کہ پاکستان دباؤ میں آئے گا یا جھکے گا، ایسا بالکل نہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں، اور کھڑے رہیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32tYsCD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times