
تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پلان اے میں معاہدے کی پاسداری کی گئی۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ پلان بی میں تمام طبقوں کو شامل کیا گیا ہے، پلان بی کو تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر دھرنا جاری ہے، شہر کے باہر ہائی ویز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے کبھی سنجیدہ نہیں تھی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مولانا کا دھرنا ذاتی مفاد کے لیے ہے، ریاست شاہراہوں کو بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آگے کا لائحہ عمل یہ ہوگا کہ کارکن شہروں میں نہ بیٹھیں تاکہ لوگ پریشان نہ ہوں، اگلے دھرنے شہروں کے اندر نہیں قومی شاہراہوں پر ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32H5pR3
0 comments: