Saturday, November 23, 2019

عبد الغفور نے پرویز الٰہی پر کیا ایسا وار کہ وضاحتیں دینے پر مجبور، حکومت اور اتحادی جماعتیں اب کس پیج پر؟ اہم خبر آگئی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں اہم گفتگو کی ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہوگا نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ دینے کی کوئی بات نہیں کی گئی اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں دی گئی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں اسی میں سب کی بھلائی ہے، ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا عبد الغفور حیدری نے کہاتھا کہ چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے استعفیٰ اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کی یقین دہائی کروائی ہے،وزیر اعظم کا استعفیٰ بھی آجائے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہوجائیں گی ، ہم کچھ باتیں وقت سے پہلے نہیں بتاسکتے ، ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے بلکہ ہمیں یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں اور جن لوگوں نے یقین دہانیاں کروائی ہیں، وہ بااعتماد لوگ ہیں۔

مولانا عبد الغفور حیدری نے مزید کہاکہ چودھری برادران نے ہم سے رابطے کئے ، چودھری برادران باعتماد لوگ ہیں، ہم کو یہ یقین دہانی چودھری پرویز الہٰی نے کروائی ہے ،وہ ہم سے کہہ چکے ہیں کہ جو بات میں کہہ چکا ہوں،اُس پر میں ذمہ دار بھی ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2roBL5O

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times